جشن میلاد امام رضا [ع] / انمجن فارسی کی تشکیل

IQNA

جشن میلاد امام رضا [ع] / انمجن فارسی کی تشکیل

13:18 - September 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1448057
بین الاقوامی گروپ:خانہ فرہنگ ایران میں جشن میلاد کے موقع پر انجمن فارسی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ایکنا نیوز- یوم ولادت امام رضا[ع] کے موقع پرگذشتہ روز خانہ فرہنگ ایران میں جشن ولادت کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس محفل جشن میں حرم رضوی کے آثار کے حوالے سے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں حرم امام رضا]ع] کے حوالے سے تصویریں شامل تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا، اسکے بعد امام رضا [ع] کی شان میں اردو اور فارسی زبان میں منقبت خوانی ہوئی۔ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ابوالفضل حسینی نے افتتاحی تقریر میں امام رضا [ع] کی ولادت پر تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر خانہ فرہنگ میں تقریب ایک سعادت سے کم نہیں۔
یوم میلاد امام رضا [ع] پر خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے بلوچستان میں انجمن زبان فارسی کی تشکیل اور افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی جسمیں بارہ رکنی ٹیم پر مشتمل انجمن کے قیام کا اعلان کیا گیا جنمیں چھ خواتین اور چھ مرد حضرات شامل ہیں ۔
انجمن زبان فارسی کی نو رکنی ٹیم کے فیصلے کے مطابق ہر تین مہینے میں ایک بار نشست کا اہتمام کیا جائے گا اور اسمیں فارسی زبان و ادبیات کی ترویج کے حوالے سے پروگرامز ترتیب دیے جائیں گے۔
اس محفل جشن اور تقریب میں بڑی تعداد میں شیعہ سنی طلباء اور فارسی اساتذہ  شریک تھے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha